ایمان علی کو ذہنی طور پر مدد کی ضرورت ہے متھیرا
کبھی کبھی لوگوں کو معاف کردینا صحیح ہوتا ہے، متھیرا
اداکارہ، ماڈل اور وی جے متھیرا نے کہا ہے کہ ایمان علی کو ذہنی طور پر مدد کی ضرورت ہے۔
ایمان علی گزشتہ چند روز سے خواجہ سراکمیونٹی کے جذبات مجروح کرنے اور ان کا مذاق اڑانے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ جہاں اینکر رابعہ انعم نے انہیں خواجہ سرا کمیونٹی کا مذاق اڑانے پر بیوقوف قرار دیا وہیں کامی سڈ (خواجہ سرا ماڈل) نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور اب اداکارہ متھیرا اور حمائمہ ملک نے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے۔
متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا مجھے نہیں معلوم لوگ ''کھسرا'' اور ''ماسی''جیسے الفاظوں کو کسی کی توہین کرنے کے لیے کیوں استعمال کرتے ہیں۔ ایمان بہت خوبصورت خاتون ہے اور اسے ذہنی طور پر مدد کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر ایمان علی کو شدید تنقید کا سامنا
متھیرا نے مزید کہا ذہنی صحت ہمارے معاشرے کا بڑا مسئلہ ہے وہ تمام لوگ جو کمنٹ باکس میں ایمان علی پر تنقید کررہے ہیں وہ وہی لوگ ہیں جو ان الفاظوں کو کسی دوسرے کی توہین کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
متھیرا نے ایمان علی کی حمایت میں آوازاٹھاتے ہوئے ایمان علی پر تنقید کرنے والے تمام لوگوں سے کہا کبھی کبھی لوگوں کو معاف کردینا اور لوگوں کی غلطیوں کو معاف کرنے میں ان کی مدد کرنا صحیح ہوتا ہے بجائے اس کے کہ آپ مسلسل اس شخص کو اس کی غلطیوں کا احساس دلائیں۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اس معاملے پر آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے بھی انسٹااسٹوری پر لکھا افسوس کی بات ہے ہم ایسے معاشرے میں بڑے ہوتے ہیں جہاں دوسروں کو نیچا دکھانا معمول کی بات ہے۔ ہماری ٹرانس جینڈر کمیونٹی ہمارے لیے بے عزتی نہیں ہے وہ بھی اللہ کی تخلیق کردہ مخلوق ہیں اور ہماری طرح انسان ہیں۔
بجائے اس کے کہ ان سے محبت کی جائے جس طرح خدا کی تخلیق کردہ دیگر مخلوقات سے کی جاتی ہے ہمارے معاشرے میں خواجہ سراؤں کو نیچا دکھایا جاتا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔
میرا ماننا ہے بطور مشہور شخصیات یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے الفاظوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کریں اور بجائے اس کے کہ ہم اپنے الفاظوں سے کسی کے جذبات مجروح کریں بلکہ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہمارے رویوں اور الفاظوں سے لوگ کچھ اچھا سیکھیں۔
حمائمہ ملک نے کہا شاید یہ ایمان سے انجانے میں ہونے والی غلطی تھی لیکن ان کی اس غلطی سے بہت سے لوگوں کا دل دکھا ہے۔ امید ہے ایمان علی ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے معافی مانگیں گی۔
واضح رہے کہ ایمان علی اداکار واسع چوہدری کے پروگرام ''گھبرانا منع ہے'' میں خود کو ''کھسرے''سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی سیلفی اس لیے نہیں لیتیں کہ انہیں اپنا آپ اچھا نہیں لگتا اور جب وہ موبائل میں خود کو دیکھتی ہیں تو لگتا ہے کوئی ''کھسرا (خواجہ سرا)'' کھڑا ہے۔