کابل میں دوبم دھماکوں کے نتیجے میں11 افراد جاں بحق

افغانستان سے غیر ملکیوں کے اخراج کے اعلان کے بعد سے پُر تشد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔(فوٹو:فائل)


ویب ڈیسک June 12, 2021
افغانستان سے غیر ملکیوں کے اخراج کے اعلان کے بعد سے پُر تشد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔(فوٹو:فائل)

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دو بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ اقلیتی کمیونٹی ہزارہ اکثریت والے علاقوں میں ہوا ہے۔ جب کہ اسی ماہ کے آغاز میں اسی نوعیت کے حملوں میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ آج مسافر بسوں میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئےہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان سے غیر ملکیوں کے اخراج کے اعلان کے بعد سے پُر تشد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جب کہ شدت پسند اسلامی گروپوں کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور گزشتہ ماہ ہی اسکول میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 80 کے قریب طالبات جاں بحق ہوگئیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |