وینا ملک کی شادی کا مجھے اب بھی یقین نہیں میرا

میں نے اپنے کام سے اپنا نام بنایا مگر ویناجیسی اداکارائیں نام ونمودحاصل کرنے کے لیے جھوٹ بولتی ہیں


Showbiz Reporter January 20, 2014
میں نے اپنے کام سے اپنا نام بنایا مگر ویناجیسی اداکارائیں نام ونمودحاصل کرنے کے لیے جھوٹ بولتی ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ اداکارہ ویناملک کی شادی کامجھے اب بھی یقین نہیں ہے اب بھی ایسامعلوم ہوتاہے کہ یہ ماضی کی طرح کوئی افواہ ہے میں آج تک یہ بات نہیں سمجھ پائی کہ لوگ اتنی اوچھی حرکتیں کیوں کرتے ہیں شہرت حاصل کرنے کے لیے شایدانھیں یہ بھی یادنہیں رہتاکہ یہ عارضی باتیں ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،انکا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کام سے اپنا نام بنایا مگرویناجیسی اداکارائیں جھوٹ بولتی ہیں نام ونمودحاصل کرنے کے لیے ایک سوال کے جواب میں اداکارمیراکاکہنا تھا کہ ہندوستان فلم انڈسٹری نے ہمارے فنکاروں کوان کے کام کے مطابق بہت عزت سے نوازامیں بھی ان چندخوش نصیب فنکاروں میں شرمل ہوں مگرمیں نے کبھی گرکے کام نہیں کیا ہمیشہ اپنی عزت وآبروکاپاس رکھاانھوںنے مزیدکہاکہ اسپتال مہم کے لیے میں آئندہ ہفتے لندن جارہی ہوں امیدہے کہ خدامجھے کامیابی سے ہمکنارکریگااورپاکستان کے لیے کچھ کرسکوںگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں