ماڈل ٹاؤن کے ملزمان پنجاب حکومت کی حفاظت میں ہیں عوام تحریک

17 جون کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، پی اے ٹی


ویب ڈیسک June 12, 2021
17 جون کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، پی اے ٹی۔ (فائل فوٹو)

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ آج کل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزمان پنجاب حکومت کی حفاظت میں ہیں، دوست ناراض ہوں یا خوش سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

لاہور میں مرکزی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حوالے سے پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی پر دکھ ہے،سانحہ میں ملوث پولیس افسروں کو پنجاب حکومت تحفظ دے رہی ہے۔

پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کارکنوں کیخلاف پنجاب کے تھانوں میں درج جھوٹے مقدمات ختم نہیں کیے جا رہے، ہمارے شہید کارکن ہر وقت ہماری آنکھوں کے سامنے رہتے ہیں، انصاف ہماری واحد ڈیمانڈ ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری 15 جون کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں دوپہر 2 بجے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جب کہ 17 جون کو ناانصافی کیخلاف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی،17 جون کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں