امریکا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا


ویب ڈیسک June 13, 2021
پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا

امریکا میں 2 مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 مسلح افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دونوں افراد کی ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا جب کہ زخمی تمام افراد راہگیر ہیں، گرفتار حملہ آور سے تفتیش جاری ہے جب کہ فرار حملہ آور کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |