شارجہ میں کامیابی کیلیے پورا زور لگائیں گے ڈیو واٹمور

وکٹ بدستور فلیٹ اور مزید سلو ہوگئی ہے، اختتامی دن دلچسپ ہوگا، کوچ


Sports Desk January 20, 2014
وکٹ بدستور فلیٹ اور مزید سلو ہوگئی ہے، اختتامی دن دلچسپ ہوگا، کوچ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف شارجہ ٹیسٹ جیتنے کیلیے پورا زور لگائیں گے، آخری روز کے پہلے گھنٹے میں باقی پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

وکٹ بدستور فلیٹ اور مزید سلو ہوگئی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،پاکستان ٹیم کے کوچ نے کہا کہ پانچواں دن دلچسپ ثابت ہوگا، ہمیں جلد سے جلد پانچ وکٹیں لینے کی ضرورت ہے ، ہم زیادہ سے زیادہ مواقع تخلیق کرنے کی کوشش کریں گے، وکٹ اب بھی فلیٹ اور مزید سلو ہوگئی، اس میں کوئی کریک نہیں پڑے صرف قدموں کے نشانات ہیں، ہم میچ کا نتیجہ حاصل کرنے کیلیے پورا زور لگائیں گے۔

 photo 1_zpsd5271ed2.jpg

سعید اجمل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں پچز سے اسپنرز کو کوئی مدد نہیں ملی، سعید بدستور ورلڈ کلاس پرفارمر ہیں اور تمام ورلڈ کلاس پرفارمرز کو وکٹ سے کچھ نہ کچھ مدد چاہیے ہوتی ہے جوکہ انھیں نہیں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں