شارجہ میں کامیابی کیلیے پورا زور لگائیں گے ڈیو واٹمور
وکٹ بدستور فلیٹ اور مزید سلو ہوگئی ہے، اختتامی دن دلچسپ ہوگا، کوچ
ISLAMABAD:
کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف شارجہ ٹیسٹ جیتنے کیلیے پورا زور لگائیں گے، آخری روز کے پہلے گھنٹے میں باقی پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
وکٹ بدستور فلیٹ اور مزید سلو ہوگئی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،پاکستان ٹیم کے کوچ نے کہا کہ پانچواں دن دلچسپ ثابت ہوگا، ہمیں جلد سے جلد پانچ وکٹیں لینے کی ضرورت ہے ، ہم زیادہ سے زیادہ مواقع تخلیق کرنے کی کوشش کریں گے، وکٹ اب بھی فلیٹ اور مزید سلو ہوگئی، اس میں کوئی کریک نہیں پڑے صرف قدموں کے نشانات ہیں، ہم میچ کا نتیجہ حاصل کرنے کیلیے پورا زور لگائیں گے۔
سعید اجمل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں پچز سے اسپنرز کو کوئی مدد نہیں ملی، سعید بدستور ورلڈ کلاس پرفارمر ہیں اور تمام ورلڈ کلاس پرفارمرز کو وکٹ سے کچھ نہ کچھ مدد چاہیے ہوتی ہے جوکہ انھیں نہیں ملی۔