سرینا کی کمر جواب دے گئی اینا ایوانووک کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
مینز سنگلز میں دفاعی چیمپئن جوکووک، ڈیوڈ فیرر، ٹوماس بریڈیچ اور ولفریڈ سونگا کی پیشقدمی جاری ، روبریڈو کا قصہ تمام
ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز کی کمر آسٹریلین اوپن کے چوتھے رائونڈ میں جواب دے گئی، سرب اسٹار اینا ایوانووک نے اپ سیٹ فتح کی بدولت کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
سرینا کی اس ناکامی سے کرس ایورٹ اور مارٹینا نیوراٹلووا کا 18 گرینڈ سلم ریکارڈ برابر ہونے کا خطرہ وقتی طور پر ٹل گیا، چینی اسٹار لینا، فلاویا پنیٹا اور ایوگینے بوچارڈ نے رائونڈ 8 کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ویمنز سنگلز میں دفاعی چیمپئن نووک جوکووک، ڈیوڈ فیرر، ٹوماس بریڈیچ اور جوئے ولفریڈسونگا نے چوتھا مرحلہ عبور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیزن کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز کی کمر چوتھے رائونڈ میں جواب دے گئی، سرب اسٹار اینا ایوانووک نے اپ سیٹ فتح کی بدولت کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، ورلڈ نمبرون سرینا کیخلاف ان کی فتح کا اسکور4-6 ، 6-3 اور 6-3 رہا، سرینا کی اس ناکامی سے کرس ایورٹ اور مارٹینا نیوراٹلووا کا 18گرینڈسلم ریکارڈ برابر ہونے کا خطرہ وقتی طور پر ٹل گیا، ٹائٹل فیورٹ سرینا کو دوران بریک کمر میں ہونے والی تکلیف کے سبب طبی مدد بھی لینا پڑی، انھیں تیسرے رائونڈ میں ڈنیلا ہنچووا کیخلاف بھی کمر میں تکلیف کے سبب دشواری پیش آرہی تھی۔
اینا ایوانووک کوسیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے اب ایوگینے بوچارڈ کا سامنا کرنا ہوگا، جنھوں نے چوتھے رائونڈ میں آسٹریلین کوالیفائر کیسی ڈیلوکا کی کہانی ختم کردی، بوچارڈ نے یہ مقابلہ 6-7(5/7) ، 6-2 اور6-0 سے جیت لیا، فورتھ سیڈ چینی پلیئر لینا نے روسی حریف ایکٹرینا ماکارووا کو 6-2 ، 6-0 سے مات دی، جرمن پلیئر اینجلیک کیربر نے اطالوی کھلاڑی فلاویاپنیٹا کو 6-1 ، 4-6 اور7-5 سے ہرادیا۔مینز سنگلز میں سیکنڈ سیڈ نووک جوکووک نے اطالوی حریف فابیو فوگنینی کو 6-3 ، 6-0 اور6-2 سے ہرادیا، اسپینش پلیئر ڈیوڈ فیرر نے جرمنی کے فلورین میئر کو 6-7 (5/7) ، 7-5، 6-2 اور6-1 سے مات دی، جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو 6-2،6-2 اور6-3 سے ہرادیا، ٹومی روبریڈو کاقصہ جوئے ولفریڈ سونگا نے 6-3 ، 7-6 (7/3) ، 7-6(7/5) سے تمام کردیا۔