ورلڈ کپ کوالیفائر ہانگ کانگ نے نیپال کو روند دیا

یواے ای کیخلاف فتح پر اسکاٹ لینڈ کی سپر سکس مرحلے میں جگہ پکی ہوگئی


Sports Desk January 20, 2014
نیدرلینڈز نے پاپوانیوگنی کو مات دے دی، یوگینڈا پر کینیا نے 47رنز سے غلبہ پالیا۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کوالیفائر ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ نے نیپال کو 10وکٹ سے روند دیا۔

اسکاٹ لینڈ نے یواے ای کو 53رنز سے ہراکر سپرسکس مرحلے میں جگہ یقینی بنالی، نیدرلینڈز نے گروپ 'بی ' لیڈر پاپوا نیوگنی کو 130رنز سے مات دی،کینیا نے یوگینڈا کو47 رنز سے قابو کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عرفان احمد اور وقاص برکت کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ہانگ کانگ نے نیپال کو10 وکٹ سے روند ڈالا، دونوں پلیئرز کے درمیان قائم ہونے والی 154کی ناقابل شکست شراکت نے ٹیم کو مسلسل تیسری فتح دلوادی، عرفان86 جبکہ برکت 56 پر ناٹ آئوٹ رہے، ٹیم نے 151 کا ہدف 33.2 اوورز میں 154رنز بناکربغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، نیپالی ٹیم 49.3 اوورز میں 150 رنزبناکرآل آئوٹ ہوگئی، بسنت ریگمی45 رنزبناکرنمایاں رہے، حسیب امجد نے 4 وکٹیں لیں۔اسکاٹ لینڈ نے یواے ای کو 53رنز سے ہراکر سپرسکس مرحلے میں جگہ یقینی بنالی، فاتح ٹیم نے 28 اوورز فی اننگز تک محدود مقابلے میں چھ وکٹ پر265 رنز جوڑے، کولم میک لیوڈ 113 اورمیتھیوکروس 88 رنزبنانے میں کامیاب رہے۔

 photo 5_zps59b8a6bc.jpg

نوید نے 4 اور روحان مصطفیٰ نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، خلیجی ٹیم 26.5 اوورز میں 212 پر ہمت ہارگئی، خرم خان 88، سواپنل پٹیل41 اور شیامن انور36رنز بناکر نمایاں رہے، ایان وارڈلا اورکولم میک لیوڈ نے3،3پلیئرز کو قابو کیا۔نیدرلینڈز نے گروپ 'بی ' لیڈر پاپوا نیوگنی کو 130رنز سے مات دی، ڈچ ٹیم نے 4 وکٹ پر323 رنز اسکور کیے، ایرک سوارزینسکی نے129 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، پیٹر بورین 65 اورویسلے باریسی56 رنزبناکرنمایاں رہے، پی این جی کی ٹیم 37.2 اوورز میں193پرمیدان بدر ہوگئی، جیک ویر نے 96رنز اسکور کیے، مدثر نے3جبکہ پائٹرسیلار نے2 وکٹیں لیں۔کینیا نے یوگینڈا کو47 رنز سے قابو کرلیا، فاتح الیون نے 5 وکٹ پر253 رنزبنائے، الیکس اوبانڈا 80، کولنزاوبویا 71اوراسٹیو ٹکولو55 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، حریف سائیڈ 8 وکٹ پر 206 رنز بناسکی، ایبرام نے61 کی اننگزکھیلی، نیلسن اوڈھیمو نے 2 پلیئرز کو پویلین چلتا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں