معصوموں کا خون بہانے والے رعایت کے حقدار نہیں شاہ محمود قریشی
حکومتی پالیسی واضح نہیں،بنوں واقعہ امن کوششیں سبوتاژ کرنے کی سازش ہے
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بنوں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ اس واقعے کی ذمے داری طالبان نے قبول کی ہے، تو ہم ان کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
بنوں جیسے واقعات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور امن کے پیغام پر حملہ ہے، مذاکرات کے حوالے سے نہ حکومت سنجیدہ ہے اور نہ وہ سنجیدہ ہیں جن سے حکومت مذاکرات کرنے جارہی ہے، وہ اتوار کو مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف سندھ کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،انھوں نے کہا کہ بنوں واقعے کی تحریک انصاف شدید مذمت کرتی ہے،دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہے وہ عناصر قابل مذمت ہیں ، معصوموںکا خون بہانے والے کسی ہمدردی یا رعایت کے حقدار نہیں ،حکومت کی مذاکراتی تاخیر عوام کی جانوں کے نقصان کا سبب بنی ہوئی ہے، تحریک انصاف کے پی کے سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ورنہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے ،اب تک حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہے کہ وہ مذاکرات کررہی ہے یا نہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مذاکرات اور قیام امن کی کوششوں کے حوالے سے پارلیمنٹ اور سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے،انھوں نے کہا کہ حکومت کی موجودہ پوزیشن سے تو نظر آتا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور نہ ہی وہ لوگ سنجیدہ ہیں جن سے حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے، انھوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل کی شفافیت مشکوک ہے جس فیصلے کی مشاورت نہ کی جائے اس سے کرپشن کی بو آتی ہے ، حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری پر فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے، آج عوام خوف کے سائے میں جینے پر مجبور ہیں،پولیس ، رینجرز ، سرکاری ملازم ، سیاسی کارکنان ، صحافتی ورکرز اور عام شہری سب دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں مگر حکومت اپنی نااہلی کے اعتراف کے بجائے سیاسی بیان بازی سے گزرا کررہی ہے،کراچی پولیس میں سیاسی مداخلت کی جارہی ہے۔