فرنچ اوپن جوکووک اسٹیفانوس کی بساط الٹ کرچیمپئن بن گئے
سربیا کے عالمی نمبرون نے ’’ اولڈ از گولڈ‘‘ کہاوت کو درست ثابت کردکھایا،
QUETTA:
فرنچ اوپن مینز سنگلز ٹرافی نووک جوکووک نے جیت لی۔
سربیا کے عالمی نمبرون نے '' اولڈ از گولڈ'' کہاوت کو درست ثابت کردکھایا، رولینڈ گیروس پر ہونے والے اعصاب شکن اور سنسنی خیز فائنل کے آغاز پر جواں سال یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس ٹیسٹیپاس چھائے رہے، انھوں نے ابتدائی سیٹ ٹائی بریکر پر 6-7 ( 8/6 ) سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں جوکووک بجھے بجھے سے دکھائی دیے اور یہ سیٹ بھی اسٹیفانوس نے 2-6 سے باآسانی اپنے نام کیا، تاہم تیسرے سیٹ میں جوکووک نے انگڑائی لی اور 3-6 سے فتحیاب ہوکر خسارہ کم کیا ۔
چوتھے سیٹ میں 2-6 سے ملنے والی کامیابی نے حساب چکتا کیا اور پھر پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں بازی ایک بار پھر جوکووک کے ہاتھ رہی، انھوں نے 4-6 سے کامیاب ہوکر ٹرافی قبضے میں کرلی، جوکووک اوپن ایرا میں سیزن کے چاروں گرینڈ سلم دوسری بار جیتنے والے کھلاڑی بن گئے، پہلی بار گرینڈ سلم فائنلسٹ بننے والے اسٹیفانوس ٹیسٹیپاس کی قسمت نے یاوری نہیں کی، عمدہ آغاز کے باوجود وہ جیت کو اپنا مقدر نہیں بناسکے۔