روم میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک

حملہ آور نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، پولیس

حملہ آور نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، پولیس

اٹلی کے قصبے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 بچوں اور ایک معمر شخص کو ہلاک کردیا۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر روم کے قصبے میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 بچوں اور معمر شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تاہم بعد میں پولیس نے حملہ آور کی لاش بھی قریبی عمارت سے برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور عمارت میں گھس گیا تھا، جیسی ہی پولیس نے دروازہ توڑکر اندر گھسنے کی کوشش کی حملہ آور نے خود کو گولی مارلی تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
Load Next Story