بلیک میل کرنے پر خاتون نے نوجوان کو ذبح کردیا

نوجوان آکاش آرائیں کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی تھی

نوجوان آکاش آرائیں کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی تھی

کبیروالا میں اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔

تھانہ سٹی کی حدود گرلز کالج کے قریب سے نوجوان آکاش آرائیں کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ آکاش آرائیں نامی نوجوان گھر میں اکیلا رہتا تھا اور رنگساز کے طور پر کام کرتا تھا۔


پولیس نے قتل کے الزام میں مجموعی طور پر 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ قتل میں ملوث ان ملزمان کو موبائل ڈیٹا اور لوکیشن کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تحقیقات میں پتہ چلا کہ خاتون نے بلیک میلنگ کرنے پر بھائی کے ساتھ مل کر آکاش کو ایک یوم پہلے ذبح کیا تھا۔ پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے خاتون کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزم بابر علی نے اپنی بہن کے ہمراہ ڈنڈے مار کر آکاش کو بیہوش کردیا اور بیہوشی کی حالت میں تیز دھار آلے کے وار کرکے ذبح کردیا تھا۔
Load Next Story