دہشتگرد حملوں کی اطلاع پر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی مزید سخت

خفیہ اداروں کی رپورٹ پرسیکیورٹی اداروں نے حملے سے نمٹنے کی علامتی مشق بھی کی.


Saleh Mughal January 20, 2014
خفیہ اداروں کی رپورٹ پرسیکیورٹی اداروں نے حملے سے نمٹنے کی علامتی مشق بھی کی.

تحریک طالبان اور دیگر شر پسند گروپوں کی جانب سے کوٹ لکھپت اور سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر ساتھیوں کو رہا کرانے کیلیے بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلیے کہا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے سورس رپورٹ کے زریعے پولیس اور سیکیورٹی سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تحریک طالبان نے کوٹ لکھپت جیل اور اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسیر اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلیے منصوبہ مکمل کرلی ہے اور منصوبہ پر عمل کرنے کیلیے کسی وقت بھی کاروائی کا آغاز کرسکتے ہیں۔

 photo 7_zpse75752c2.jpg

سورس رپورٹ میں بتایاکہ دہشت گرد بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر کیے جانے والے کے دوران اپنایا جانے والے طریقہ استعمال کرسکتے ہیں لہٰذا کسی بھی اسیے سانحہ سے بچنے کیلیے جیلوں کی سیکیورٹی کو از سر نو جائزے کے بعد فول پروف بنایا جائے۔ ادھر اس حوالے سے ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسر نے تھریٹس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ تھریٹس کچھ عرصے سے تواتر سے مل رہی ہیں اسی تناظر میں اڈیالہ جیل میں سیکورٹی کا خاص طور پر جائزہ لیا گیا اوراس حوالے سے سیکیورٹی ادروں نے حملے سے نمٹنے کی علامتی طور پر مشق کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں