کورونا وائرس کے خلاف ایک اور ویکسین 90 فیصد سے زیادہ مؤثر
نووا ویکس کمپنی کی یہ ویکسین، کورونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی مؤثر ہے جن میں بی 1.1.7 شامل ہے
WUHAN:
امریکا کے ایک اور نجی ادارے ''نووا ویکس'' نے اعلان کیا ہے کہ اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین وسیع پیمانے کی طبّی آزمائشوں میں 90 فیصد سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
تیسرے مرحلے کی یہ طبّی آزمائشیں (فیز 3 کلینیکل ٹرائلز) امریکا اور میکسیکو کے تقریباً 30 ہزار شہریوں پر کی گئیں۔
اِن آزمائشوں کے دوران معلوم ہوا کہ ویکسین کورونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی مؤثر ہے جن میں بی 1.1.7 بھی شامل ہے۔
اب نووا ویکس نے غذاؤں اور ادویہ سے متعلق مرکزی امریکی ادارے ''ایف ڈی اے'' سے اس ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی ہنگامی اجازت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر یہ منظوری بروقت مل گئی تو پورے امریکا میں اس ویکسین کی فراہمی بھی جولائی یا اگست 2021 سے شروع کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی 17 ویکسینز منظور ہوچکی ہیں جبکہ مزید 35 ویکسینز طبّی آزمائشوں کے تیسرے یعنی آخری مرحلے (فیز تھری کلینیکل ٹرائلز) پر ہیں۔
ان کے علاوہ، کورونا وائرس کی مزید 48 ویکسینز دوسرے مرحلے کی طبّی آزمائشوں میں جبکہ 35 ویکسینز پہلے مرحلے کی طبّی آزمائشوں میں جانچی جارہی ہیں۔