عوام کا رضا کارانہ طورپرکورونا ویکسین لگوانا خوش آئند قدم ہے وزیرِ اعظم
وزیرِاعظم نے ویکسنیشن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کوتسلی بخش قراردے دیا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کا رضا کارانہ طورپرکورونا ویکسین لگوانا خوش آئند قدم ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک بھر میں جاری کرونا ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، حماد اظہر اور اعظم سواتی سمیت معاونینِ خصوصی فیصل سلطان، شہزاد ارباب اوراعلی حکام نے شرکت کی۔ جلاس کے دوران وزیر اعظم اور دیگر شرکا کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ویکسینیشن مہم کی موجودہ صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پربریفنگ دی گئی۔
این سی او سی کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد کو دُگنا اور موبائل ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 600 کر دی گئی ہے اب تک ملک میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جومحدود وقت میں اہم سنگِ میل ہے، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے اپنے ملازمین کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، وفاقی وزارتِ تعلیم کے تحت سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے 50 فی صد ملازمین کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں داخلے پر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی شرط رکھی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کورونا ویکسنیشن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کا رضا کارانہ طور پر ویکسین لگواناخوش آئند قدم ہے، بروقت ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے۔