ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 109700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 94050روپے پر پہنچ گئی


Staff Reporter June 14, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت 109700 روپے پر پہنچ گئی فوٹو : فائل

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں بھی سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کی کمی سے 1856 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر109700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 94050روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں