کراچی میں کتے کے کاٹے سے ایک اور مریض دم توڑ گیا

جنید احمد کو تین ماہ قبل آوارہ کتے نے سیدھے ہاتھ پر کاٹا تھا


Staff Reporter June 14, 2021
جنید احمد کو تین ماہ قبل آوارہ کتے نے سیدھے ہاتھ پر کاٹا تھا

کراچی سمیت صوبے بھر میں کتوں کی بہتات کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔

جناح اسپتال میں ریبیز سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 45 سالہ جنید احمد خان ولد اشتیاق احمد اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا جسے گزشتہ رات جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

جنید احمد کو تین ماہ قبل آوارہ کتے نے سیدھے ہاتھ پر کاٹا تھا اور کتے کے کاٹنے کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے پر ریبیز لاحق ہوا جس کے نتیجے میں جنید آج دم توڑ گیا ہے، جناح اسپتال میں رواں سال اب تک ریبیز کے باعث 7 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |