15 سالہ بچے کا قتل 2 مجرموں کو دو دو بار سزائے موت کا حکم

مجرموں نے مقتول کے ٹکڑے کرکے سر نیٹی جیٹی پل اور دیگر ٹکڑے گندے نالے میں ڈال دیے تھے،اسسٹنٹ پراسیکیوٹر

مجرموں نے مقتول کے ٹکڑے کرکے سر نیٹی جیٹی پل اور دیگر ٹکڑے گندے نالے میں ڈال دیے تھے،اسسٹنٹ پراسیکیوٹر . فوٹو : فائل

SANTIAGO:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 15 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو 2 ، 2 بار سزائے موت سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے 15 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ مجرموں میں قاری عبد المجید اور قاری احسن شامل ہیں۔ عدالت نے فیصلے میں مجرموں کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔


مدعی نے بتایا کہ میرا بیٹا عبد المعیز 26 جون 2016ء کو گھر سے نکلا تھا مگر واپس نہیں آیا۔ مجرموں نے میرے بیٹے کی رہائی کے لیے 7 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، مجرموں کو 4 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کی گئی تھی۔

اسسٹنٹ پراسیکیوٹر اقبال میئو کے مطابق مجرموں نے مقتول کے بغدے سے ٹکڑے کیے تھے۔ مقتول کا سر شاپر میں ڈال نیٹی جیٹی پل سے نیچے پھینک دیا تھا، لاش کے دیگر ٹکڑے گندے نالے میں ڈال دئیے تھے۔ مجرموں کے خلاف بریگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Load Next Story