قذافی اسٹیڈیم کے سامنے ’’گو وسیم گو گو مانی گو‘‘ کے نعرے لگ گئے

پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے سڑک پر تحریک بحالی کرکٹ و ایسوسی ایشنز نے احتجاجی واک کرنے کے ساتھ علامتی دھرنا دیا۔


Express News June 15, 2021
پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے سڑک پر تحریک بحالی کرکٹ و ایسوسی ایشنز نے احتجاجی واک کرنے کے ساتھ علامتی دھرنا دیا۔ فوٹو: فائل

قذافی اسٹیڈیم کے سامنے ''گو وسیم گو، گو مانی گو'' کے نعرے لگ گئے۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے سڑک پر تحریک بحالی کرکٹ و ایسوسی ایشنز نے احتجاجی واک کرنے کے ساتھ علامتی دھرنا دیا، اس دوران پی سی بی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ہوتی رہی، شرکا نے کالی پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں۔

ریلی میں شکیل شیخ سمیت سابق ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ ماضی میں وابستہ رہنے والے عہدیدار شریک ہوئے، انھوں نے میڈیا سے گفتگومیں پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو مسترد کرتے ہوئے پرانے نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

شکیل شیخ نے کہاکہ 5ہزار سے زیادہ کرکٹرز بے روزگار ہوچکے، 450چھوٹے ملازمین کی نوکریاں چلی گئی ہیں، ہم نے اس تحریک کا آغاز پہلے دن سے کردیا تھا، بورڈ حکام نے ہماری ایک نہیں مانی، نا انصافی کی انتہا ہونے کے بعد سڑکوں پر نکلے ہیں، ان کی رخصتی تک احتجاج جاری رہے گا۔

لاہور، حیدر آباد،سندھ اور دوسرے علاقوں سے آئے آرگنائزرز نے 2014 کے آئین، ڈپارٹمنٹل اور ریجنل کرکٹ کے ساتھ ملازمین کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔