سندھ حکومت کا ارسا کی ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار

سندھ حکومت کا ارسا کی مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل پر سخت تحفظات کا اظہار


ویب ڈیسک June 15, 2021
سندھ حکومت کا ارسا کی مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل پر سخت تحفظات کا اظہار

سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا )کی تشکیل کردہ ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ارسا کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل پر سخت تحفظات ہیں ، ارسا کی جانب سے پانی چھوڑنے کی نگرانی کیلئے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئی ہیں، غیرجانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے خود پانی جمع کیا اور کمی کا شور مچاتے رہے، ارسا

سندھ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ نے ارسا کو خط میں مطالبہ کیا کہ پانی کی پیمائش کا طریقہ کار وضع کیا جائے اور انسپکشن سائٹس کا تعین بھی اتفاق رائے سے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہمارے پانی پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، ترجمان حکومت بلوچستان

سندھ حکومت کی جانب سے ارسا پر پانی کم فراہم کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ دوسری طرف ارسا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور اسے پورا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔