پی ٹی ایم رہنما علی وزیر نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

سندھ ہائیکورٹ نے علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی


کورٹ رپورٹر June 15, 2021
سندھ ہائیکورٹ نے علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر نے ملک مخالف سرگرمیوں اور دہشگردی کے مقدمہ میں ضمانت کے لیئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست میں علی وزیر نے موقف اپنایا کہ کئی ماہ سے جیل میں ہوں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اشتعال انگیز تقاریر کیس میں علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد

سندھ ہائیکورٹ اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ علی وزیر کیخلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔