ورلڈ تائیکوانڈوایشین چیمپئین شپ میں پاکستان نے دوسرا میڈل حاصل کرلیا

کوریا نے گولڈ، فلپائن نے سلور جبکہ پاکستان اور لبنان نے برانزمیڈلز جیتے


Sports Reporter June 15, 2021
ناجیہ نے ویمنز سنگلز اوور17 فری اسٹائل ایونٹ میں کامیابی پائی۔

ورلڈ تائیکوانڈوایشین چیمپئین شپ میں پاکستان نے دوسرا میڈل حاصل کرلیا۔

ورلڈ تائیکوانڈوایشین چیمپئین شپ میں پاکستان نے دوسرا میڈل حاصل کرلیا۔ لبنان کے شہر بیروت میں جاری چیمپئن شپ میں ناجیہ رسول نے پومزے ایونٹ میں برانزمیڈل جیت لیا، ناجیہ نے ویمنز سنگلز اوور17 فری اسٹائل ایونٹ میں کامیابی پائی۔

کوریا نے گولڈ، فلپائن نے سلور جبکہ پاکستان اور لبنان نے برانزمیڈلز جیتے، قومی مکسڈ ٹیم نے اوور17 فری اسٹائل ایونٹ میں چاندی کاتمغہ حاصل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔