بھارتی حکام کا کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار
اداکارہ نے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے
بھارتی حکام نے اداکارہ کنگنا رناوت کو پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا۔
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت فلموں سے زیادہ میڈیا ہیڈلائنز میں جگہ بناتی ہیں، کبھی سوشل میڈیا پر تو کبھی ٹی وی ہیڈلائنز پر کنگنا کے چرچے رہتے ہیں، تنازعات کی کوئن کنگنا اپنی اسی عادت کی وجہ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی ہیں اور آج کل ایک نئے مسئلہ کا شکار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کو ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہورہی ہے لہذا جب انہوں نے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست جمع کرائی تو انتظامیہ نے باندرا پولیس اسٹیشن میں متنازع ٹوئٹس کیس میں ایف آئی آر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تجدید سے انکار کردیا۔
کنگنا نے عدالت سے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور کام کے سلسلے میں انہیں ملک سے باہر جانا پڑتا ہے، پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا عدالت انتظامیہ کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے احکامات جاری کرے۔ کنگنا رناوت کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے 22 جون کو سماعت مقرر کردی ہے۔