ملا فضل اللہ کی کال ٹریس فروری اور مارچ میں بڑی دہشتگردی کا خدشہ

فروری اور مارچ میں ملک بھرمیں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کی اطلاعات ہیں, سیکیورٹی ذرائع

فروری اور مارچ میں ملک بھرمیں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کی اطلاعات ہیں, سیکیورٹی ذرائع

انٹیلی جنس اداروں نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملافضل اللہ کی حکیم اللہ محسود کی کال ٹریس کرلی۔


فروری اور مارچ میں ملک بھرمیں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کی اطلاعات ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی حکمت عملی کی تیاریاں شروع کردیں۔اتوار کو سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی جانب سے نامعلوم مقام سے اپنے ساتھیوں کوکی جانے والی کال کوڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریس کرلیاجس میں ملافضل اللہ حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کا بدلہ لینے اور میر علی میں آپریشن کے جواب میں بھر پوررد عمل کا اشارہ دے رہاہے جس کے بعد فروری اورمارچ کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی میں اضافے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظرسیکیورٹی اداروں نے بھی سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے ہیں۔
Load Next Story