چین میں تعینات پاکستانی سفارتی اہلکاروں کےلیے تمغہ امتیاز

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے محمد سلیمان محسود اور محمد جنید کو صدارتی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا


ویب ڈیسک June 15, 2021
بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ایجوکیشن اتاشی محمد سلیمان محسود اور سیکنڈ سیکریٹری محمد جنید کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

ISLAMABAD: پاک چین تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر چین میں تعینات دو پاکستانی سفارتی عہدیداروں کو پاکستان کا اعلی ترین سول اعزاز دیا گیا۔

15 جون کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام پاک چین تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران کو پاکستان کا اعلیٰ سول اعزاز دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں صدر پاکستان جناب عارف علوی کی جانب سے بیجنگ کے پاکستانی سفارت خانے میں تعینات جناب محمد سلیمان محسود (ایجوکیشن اتاشی) اور جناب محمد جنید (سیکنڈ سیکریٹری) کو پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر الگ الگ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

دونوں افسران نے رضا کارانہ طورپر ناول کورونا وائرس وبا کے دوران ووہان میں خدمات انجام دیں۔ دونوں افسران جب ووہان پہنچے تو اس وقت وہاں وبا عروج پر تھی۔ انہوں نےلاک ڈاؤن کے دوران 53 روز تک ووہان میں قیام کیا اور پاکستانی طلبہ و طالبات کی بھرپور معاونت کی۔

چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جناب سلیمان محسود نے کہا کہ وہ چینی حکومت کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستانی ٹیم کی بھرپور معاونت کی۔

جناب محمد جنید نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس سے گفتگو میں وبا کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی قیادت کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہی تھا کہ چین دنیا میں سب سے پہلے وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سفیر پاکستان جناب معین الحق نے سول اعزازات کی اس تقریب کو چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے نام کیا۔

تقریب میں چین اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں