اداکارشان بھی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے

اداکار شان نے گزشتہ دو سال سے گاڑی کاٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا ہے


ویب ڈیسک June 15, 2021
اداکار شان نے گزشتہ دو سال سے گاڑی کاٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔(فوٹو:ایکسپریس)

معروف ہدایت کار اور اداکار شان بھی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے لبرٹی چوک میں اداکار شان کی گاڑی روک لی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے، اسی سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے لبرٹی چوک لاہور میں جنرل ہولڈ اپ کر رکھا تھا کہ فلم اسٹار شان اپنی اہلیہ آمنہ کے ہمراہ گاڑی نمبر ایل ای سی 936 پر جا رہے تھے، ٹیکس حکام نے جب فلم اسٹار شان کی گاڑی کے نمبر کو سسٹم میں فیڈ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ شان نے دو سال سے گاڑی کے ٹوکن جمع نہیں کرائے جس کی رقم 29 ہزار 200 روپے بنتی ہے۔



ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے شان سے آن لائن ٹیکس جمع کروانے کا کہا جس سے انہوں نے انکار کردیا۔ ایکسائز حکام نےان کی بیگم آمنہ شان کا شناختی کارڈ اپنے پاس جمع کرلیا۔ اداکار کل ٹیکس جمع کروا کر اپنی بیگم کا شناختی کارڈ واپس لے لیں گے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹررجسٹریشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر قمرالحسن سجاد کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، صرف لاہور میں ہی دو لاکھ کے قریب ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز ہیں، جن سے ایک ارب روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے ہیں جو کہ ہم تیس جون تک وصول کر لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں