مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ اشتراک نہیں کیا جائے گا عمران خان

مسلم لیگ ن کا پنجاب حکومت کا یہ دورتباہ کن رہا، عمران خان


ویب ڈیسک September 09, 2012
عمران خان نے کہا بھارت سے مذاکرات کرنا دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اچھی پیش رفت ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر کسی صورت سمجھوتے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کےساتھ مل کرحکومت نہیں بنائیں گے بلکہ اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کریں گے۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان نے کہا بھارت سے مذاکرات کرنا دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اچھی پیش رفت ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر کسی صورت سمجھوتے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے مسلم لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا پنجاب حکومت کا یہ دورتباہ کن رہا، مکمل اختیارات ہونے کے باوجود انہوں نے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی۔

عمران خان نےکہا کہ پنجاب کے ایک سو بیس ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں ستر ارب روپے بائیس کلومیٹر کی سڑک پرلگادئیےگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |