ملک میں کورونا سے 46 افراد جاں بحق ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی ہے، این سی او سی


ویب ڈیسک June 16, 2021
24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 42 ہزار 113 ٹیسٹ کیے گئے ، این سی او سی فوٹوفائل

ملک میں کورونا سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ اس وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 2.46 فیصد تک آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 42 ہزار 113 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 038 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.46 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 065 ہوگئی ہے جن میں سے 8 لاکھ 82 ہزار 332 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 46 افراد کی زندگی کے چراغ بجھادیئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 905 ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں