پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اورن لیگ کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی

دونوں جماعتوں کے بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے، درخواست


ویب ڈیسک June 16, 2021
اس سلسلے میں وزیرمملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی

پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی.

پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی۔ اس سلسلے میں وزیرمملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اکبربابرکوبھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی، اکبربابرکیس کی طرزپرریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں