ایبٹ آباد میں اسامہ کیخلاف امریکی آپریشن بدستور راز

8ماہ کاعرصہ گزرگیا،جاویداقبال کمیشن کی رپورٹ تاحال منظرعام پرنہ آسکی

8ماہ کاعرصہ گزرگیا،جاویداقبال کمیشن کی رپورٹ تاحال منظرعام پرنہ آسکی. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ایبٹ آبادمیں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی خصوصی دستے کاآپریشن تاحال راز ہے۔

8ماہ گزرنے کے باوجود جسٹس(ر) جاویداقبال کی سربراہی میںقائم کیے گئے کمیشن کی رپورٹ منظرعام پرنہیں آسکی جبکہ اگست2013 میں الجزیرہ اوردیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے سامنے آنے والی رپورٹ کے مصدقہ ہونے کے بارے میںبھی اب تک کوئی حکومتی اہل کارنہیں بول سکا۔ اس صورتحال میںیہ سوال پیداہوتا ہے کہ کیاجان بوجھ کراس امریکی آپریشن پرپردہ ڈالاجا رہاہے یااس کے پیچھے کوئی اورراز ہے۔کابینہ سیکریٹریٹ اورداخلہ امورکی وزارت ایبٹ آبادکمیشن کی رپورٹ شائع کرنے کے حوالے سے ذمے داری لینے کے لیے تیارنہیں اوراس کی ذمے داری ایک دوسرے پرڈال رہے ہیں۔




جبکہ وزیرمملکت شیخ آفتاب کے پارلیمان میں دیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ رپورٹ براہ راست سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کودی گئی تھی اورکابینہ سیکریٹریٹ کااس سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ بھی اس حوالے سے مکمل طورپرخاموش ہے۔ سینیٹ کے99ویں اجلاس میںبھی سینیٹرطلحہ محمودکے سوال کے جواب میںوزارت کابینہ سیکریٹریٹ نے ایوان کو تحریری طورپر بتایاکہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ افشاکرنے سے متعلق سوال کابینہ ڈویژن کے دائرہ کارمیں نہیںآتا جبکہ یہی سوال پہلے وزارت داخلہ کے پاس بھیجاگیا تھاوہاں سے بھی یہی جواب ملا۔ اب ایبٹ آبادکمیشن کی رپورٹ کی ذمے داری لینے کے لیے کوئی بھی تیارنہیں ہے۔
Load Next Story