افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہوتو امن قائم رہ سکتا ہے وزیر خارجہ

ہم امن واستحکام کے ساتھ کھڑے ہیں، اس سے پاکستان اور افغانستان سمیت سارے خطے کا فائدہ ہے، شاہ محمود


ویب ڈیسک June 16, 2021
ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا گیا تو امن قائم رہ سکتا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم امن واستحکام کے ساتھ کھڑے ہیں، امن واستحکام سے پاکستان اور افغانستان سمیت سارے خطےکافائدہ ہے، جنگ وقتل غارت سے بہت نقصان ہوچکا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن کے لئے اچھی مفاہمت قائم ہوچکی ہے، ہم نے اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی اور اگر افغانستان کی سرزمین بھی کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا گیا تو امن قائم رہ سکتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں