انوشکاشرما ویرات کوہلی کو گانا گاتے ہوئے دیکھ کر روپڑیں ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز ویرات انوشکا کی کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہے


ویب ڈیسک June 16, 2021
سوشل میڈیا پر آئے روز ویرات انوشکا کی کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہے، فوٹوبھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گانا گارہے ہیں اور انہیں دیکھ کر انوشکا شرما جذبات میں روپڑیں۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا شمار بالی ووڈ کی مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس خوبصورت جوڑی کے گھر رواں برس ننھی سی گڑیا وامیکا نے جنم لیا ہے۔ مداحوں کو ویرات اور انوشکا کی جوڑی بے حد پسند ہے اور اس لیے سوشل میڈیا پر آئے روز دونوں کی کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہے۔

بھارتی میڈیا میں ویرات کوہلی کی ایک پرانی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ انوشکا شرما کے لیے گانا گارہے ہیں ''میرے محبوب قیامت ہوگی''۔ یہ ویڈیو ویرات اور انوشکا کی شادی سے قبل کی ہے اور اس میں ان دونوں کے علاوہ ان کے گھر والے اور قریبی دوست بھی نظر آرہے ہیں۔

گانا گاتے ہوئے جب کیمرہ ویرات کوہلی سے انوشکا کی طرف جاتا ہے تو انوشکا کی آنکھوں میں آنسوؤں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو ایک بار پھر بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

[ytembed videoid="nxpyEJiARxw"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔