کل پارلیمان کیلئے سیاہ دن تھا میری ذاتی طور پر تضحیک و تذلیل کی گئی ملیکہ بخاری

اپوزیشن کے مبینہ حملہ میں ملیکہ بخاری کی بائیں آنکھ کا کارنیا زخمی

اپوزیشن کے مبینہ حملہ میں ملیکہ بخاری کی بائیں آنکھ کا کارنیا زخمی

LONDON:
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ‏ڈاکٹر کے مطابق ملیکہ بخاری پر اپوزیشن کی جانب سے حملہ کے باعث ان کی بائیں آنکھ کا کارنیا ( Cornea ) زخمی ہوگیا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو پوری قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہیں خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کوئی خیال نہیں۔


ادھر تحریک انصاف کی خواتین ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رویے سے کوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں، ایسے لوگوں کے پارلیمنٹ میں آنے پر پابندی لگائی جائے۔۔ ہم دلائل سے پارلیمان میں بات کریں گے اور آپ کو بے نقاب کریں گے۔

تحریک انصاف کی ایم این اے ملیکہ بخاری نے وزیر مملکت زرتاج گل اور دیگر خواتین ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جو ہوا وہ پارلیمان کیلئے سیاہ دن تھا، کل میری ذاتی طور پر تضحیک و تذلیل ہوئی، پارلیمان میں خاتون ممبران کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں اور کتابیں پھینکی جاتی ہیں۔

وزیرمملکت زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رویے سے کوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں، ن لیگ قبضہ گروپس اور غنڈوں کی سرپرستی کرتی ہے، ن لیگ نے سیاسی جماعت ہونے کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، ایسے لوگوں پر پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے پر پابندی لگائی جائے۔۔
Load Next Story