پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز کے لئے گھروں میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز

پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے ویکسینیشن کرانے کے لیے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے

پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے ویکسینیشن کرانے کے لیے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے

BERLIN:
پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز کے لئے ان کے گھروں میں کرونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز کے لئے ان کے گھروں میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


یہ فیصلہ پولیس افسران و اہلکاروں کے اہلخانہ کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے تاکہ کورونا جیسے موذی مرض سے بچاوٗکے لئے پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز کی ویکسینیشن انکے گھروں میں کی جائے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے کہا کہ پولیس اہلکار مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہوتے ہیں اور انہیں اپنی اور اہل خانہ کی ویکسینیشن کرانے کے لیے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لٰہذاپولیس افسران کی سہولت کے پیش نظر انکے گھروں میں کورونا ویکسینیشن کرانے کی سہولت دی جا رہی ہے پولیس افسران و اہلکار رہنمائی اور اپائنٹمنٹ کے لیے ہیلپ لائن نمبروں 02199244650اور021993344645پررابطہ کر سکتے ہیں۔
Load Next Story