خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے پر اسسٹنٹ پروفیسر کو 10سال قید بامشقت

ملزم نے خاتون پروفیسر کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا، اور نازیبا تصاویر اپلوڈ کیں، استغاثہ کا بیان


کورٹ رپورٹر June 16, 2021
عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے پر جامعہ کراچی کے سابق اسسٹنٹ پروفیسر کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ گزشتہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق جامعہ کراچی کے سابق اسسٹنٹ فرحان کامرانی نے خاتون پروفیسر کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا، اور اس جعلی اکاؤنٹ میں نازیبا تصاویر اپلوڈ کی تھیں، ان تصاویر اور اکاؤنٹ کے ذریعے وہ خاتون پروفیسر کو بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کا پروفیسر تھا، خاتون پروفیسر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

استغاثہ عدالت میں ملزم کا جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا، جس کے بعد عدالت نے مجرم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں