بنگلادیش کی خوبرو اداکارہ کا 4 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام

پولیس نے چاروں ملزمان اور جرم میں معاون خاتون کو بھی حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک June 16, 2021
28 سالہ اداکارہ کیساتھ جنسی زیادتی پر 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، فوٹو: فائل

بنگلادیش کی ابھرتی ہوئی جواں سال اداکارہ سمرتی شمس النہر نے الزام عائد کیا ہے کہ 4 افراد نے انہیں اوتارا کلب میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا ہے جس پر پولیس نے معروف بزنس مین سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی اداکارہ اور ماڈل سمرتی نے پولیس میں 4 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں اوتارا کلب لمیٹڈ کے سابق صدر نصیر الدین محمود سمیت 4 افراد پر کلب میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور جان سے مرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈھاکا پولیس نے اداکارہ کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے نصیر الدین محمود اور ان کے سیکرٹری سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے تمام افراد نصیر الدین کے لیے کام کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کا 7 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

نصیر الدین محمود کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کا الزام ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے لگایا گیا ہے وہ وقوعے کے روز کلب میں موجود تھے لیکن اداکارہ پر جنسی حملے میں ملوث نہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے بعد سمرتی شمس النہر نے فیس بک پر جذباتی پیغام لکھا جس میں گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا کی اپیل کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں