کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی

شہر میں بارش کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 17, 2021
شہر میں بارش کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو:فائل

آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے باسیوں کے لئے محکمہ موسمیات کی جانب سے خوشخبری ہے کہ آج شہر میں ہلکی لیکن گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور ذیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 9 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں