کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاف ڈوپلسی پی ایس ایل سے باہر
فاف ڈوپلسی پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران محمد حسنین سے ٹکرانے کے بعد انجرڈ ہوگئے تھے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی فاف ڈوپلسی پی ایس ایل 6 سے باہر ہوگئے۔
ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں گوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان اتوار کو ہونے والے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی بلے باز فاف ڈوپلسی زخمی ہوگئے تھے اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ وہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور واپس اپنے ملک روانہ ہورہے ہیں۔
میچ کے دوران پشاور زلمی کے بلے باز ڈیوڈ ملر کی جانب سے زور دار شارٹ کو روکنے کے لیے فاف ڈوپلسی اور محمد حسنین گیند کی طرف دوڑے تاہم دونوں کی اس کوشش کے دوران فاف ڈوپلسی کا سر محمد حسنین کے گھٹنے سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈوپلیسی محمد حسنین کے ساتھ اپنی ٹکرکو بھول گئے
بعد ازاں فاف ڈوپلسی کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی اور گزشتہ روز اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز نے ٹوئٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں تاہم انہیں میچ کے دوران محمد حسنین کے ساتھ ٹکراو یاد نہیں تاہم وہ بہت جلد ٹھیک ہوکر واپس ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔
واضح رہے فاف ڈوپلسی نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے 5 میچز کھیلے جس میں وہ 4 اننگز میں صرف 76 رنز ہی بناسکے جب کہ گزشتہ سیزن میں وہ پشاور زلمی کی جانب سے صرف ایک ہی میچ کھیل سکے تھے۔