کراچی میں کل ہلکی بارش کا امکان

شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات

شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ (فائل فوٹو)

محکمہ موسمیات نے شہر میں کل ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر کے شمالی اور شمال مشرقی علاقے میں بننے والے تھنڈرسیلز شہر میں کل بارش اور تیز ہواؤں کا سبب بن سکتے ہیں۔


ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے ہفتے کے درمیان شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں، بارش سے قبل شہر میں گردآلود اور معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہیں۔

ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے3 روز کے دوران شہر کا گرم ومرطوب اورابرآلود رہنے کا امکان ہے،اس دوران سمندری ہواؤں کے ساتھ دیگر سمتوں سے بھی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }