معاشرے میں امن تب ہوتا ہے جب طاقتور قانون کے نیچے آتا ہے وزیراعظم
میں بھی قانون توڑوں تو میرے خلاف بھی ایکشن لیں ورنہ میں ایکشن لوں گا، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے معاشرے میں امن تب ہوتا ہے جب طاقتور قانون کے نیچے آتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس کے ایگل اسکواڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کا کام غریب لوگوں کو پکڑ کرجیلوں میں ڈالنا نہیں بلکہ پولیس کا کام قانون پرعمل داری یقینی بنانا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں امن ہو وہاں ترقی ہوتی ہے، پولیس امن وامان قائم کرنے میں اہم کردارادا کرتی ہے، پولیس کے اندر کمزور طبقات کے لیے رحم ہونا چاہیے، قانون کی عمل داری نچلے طبقے کو جیل میں ڈالنا نہیں بلکہ طاقتور لوگوں کو کٹہرے میں لانا قانون کی عمل داری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کمزوراورطاقتورکیلئے الگ الگ قانون ہے، ملک میں کوئی قانون سے بالا تر نہیں، قانون کی خلاف ورزی کروں تو میرے خلاف بھی کارروائی کی جائے، میرے خلاف کارروائی نہیں کی تو میں آپ کے خلاف کروں گا۔