جے یو آئی لاہور کے نائب امیر کی لڑکے کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو وائرل

جمعیت علمائے اسلام لاہور کے نائب امیر مولانا عزیزالرحمن کو وفاق المدارس نے ذمہ داری سے فارغ کردیا


آصف محمود June 16, 2021
جمعیت علمائے اسلام لاہور کے نائب امیر مولانا عزیزالرحمن کو وفاق المدارس نے ذمہ داری سے فارغ کردیا

جمعیت علمائے اسلام لاہور کے نائب امیر مولانا عزیزالرحمن کی مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں تمام عہدوں سے برطرف کردیا گیا۔

لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ منظورالاسلامیہ کے شیخ الحدیث اور جمعیت علما اسلام لاہور کے نائب امیر مولانا عزیزالرحمن کی مدرسے کے ایک طالبعلم کے ساتھ غیراخلاقی ویڈیو سامنے آنے پر جامعہ منظورالاسلامیہ نے انہیں مدرسے سے فارغ کرکے ان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب وفاق المدارس نے ان کوذمہ داری سے فارغ کردیا ہے اور وفاق المدارس پاکستان نے جامعہ منظورالاسلامیہ کا الحاق بھی ختم کردیا ہے تاہم مولانا عزیزالرحمن نے اس ویڈیو کو جامعہ منظورالاسلامیہ اور وفاق المدارس کے خلاف ایک سازش قراردیا ہے۔

گزشتہ چند روز سے مولانا عزیزالرحمن کی مدرسے کے ایک نوجوان طالب علم کے ساتھ غیراخلاقی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد وفاق المدارس پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن کو وفاق المدارس العربیہ کے عہدے سے فارغ کردیا ہے اورانہیں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر جامعہ منظورالاسلامیہ کینٹ کے مہتمم مولانا اسداللہ فاروق کی طرف سے جاری نوٹس میں مولاناعزیزالرحمن کو اس گناہ ملوث ہونے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے مدرسے سے فارغ کردیا گیا ہے اور انہیں مدرسہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے مولاناعزیزالرحمن کے بیٹے مولانا الطاف الرحمن بھی اسے مدرسے کے استاد ہیں۔

مولانا عزیزالرحمن نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ یہ مدرسہ اور وفاق المدارس کے خلاف سازش ہے، وہ 25 سال سے تدریس سے وابستہ ہیں، ڈیڑھ سال قبل بھی ان پراسی طرح کے الزامات لگائے گئے۔ ویڈیوسوشل میڈیاپرشیئرکی گئی لیکن تحقیقات کے بعد انہیں بیگناہ قراردیا گیا۔

مولانا عزیزالرحمن کا کہنا تھا کہ اب مدرسہ کے سابق سربراہ پیرسیف اللہ خالد کی وفات کی بعد ان کے بیٹے پیراسداللہ فاروق جامعہ منظورالاسلامیہ کے مہتتم ہیں وہ اور ان کے ایک اورقاری دونوں کو یہ خطرہ ہے کہ میں مدرسہ پرقبضہ کرلوں گا، انہوں نے میرے خلاف پہلے مدرسہ پرقبضہ کرنے کی مہم چلائی اوراب اس سازش کے پیچھے بھی ان کا ہاتھ ہے، جس طالب علم صابرشاہ نے الزام لگایا ہے اسے امتحانات میں اپنی جگہ دوسرے لڑکے کو بٹھانے کے الزام میں تین سال کے لئے نااہل قراردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |