سندھ سالڈ ویسٹ جولائی سے ضلع وسطی اورکورنگی سے کچرا اٹھانے کے کام کا آغاز کرے گا

کچرا اٹھانے اور لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کیلئےفنانشل ٹینڈر کھولے گئے۔

کچرا اٹھانے اور لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کیلئےفنانشل ٹینڈر کھولے گئے۔ (فائل فوٹو)

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضلع وسطی اور کورنگی میں کچرا اٹھانے کے کام کا آغازجولائی سے کرے گا۔

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کی زیرصدارت ضلع کورنگی اور وسطی سے گھر گھر سے کچرا اٹھانے اور لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کے لئے فنانشل ٹینڈر کھولے گئے جس میں پانچ بین الاقوامی کمپنیز نے شرکت کی۔ٹینڈر کی ایویلیواشن کے بعد فنانشل ٹینڈر کھولے گئےجس میں سب سے کم نرخ ایک چائینز کمپنی نے ضلع کورنگی کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ ایک اسپین کی کمپنی نے ضلع وسطی کے لئے کوالیفائی کیا۔


اس حوالے سے ایم ڈی زبیر احمد چنہ نے کہا کہ اگلے چند ماہ میں پورے کراچی سے کچرا اٹھانے کے انتظامات سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سنبھالے گا، ہماری ترجیح گھر گھر سے کچرا اٹھا کر مکینوں کو ریلیف فراہم کرناہے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ ہم مکینوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ،جن اضلاع میں سالڈ ویسٹ کا انتظام ہے وہاں صفائی کے معیار میں بہت بہتری آئی ہے اور جلد ہی ضلع وسطی اور کورنگی کے مکینوں کوصفائی کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضع رہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اس وقت ضلع شرقی، جنوبی، غربی اور ملیر میں کچرا اٹھانے کے انتظامات سنبھالے ہوئے ہے۔ جبکہ ضلع کورنگی اور وسطی میں صفائی کے انتظامات متعلقہ ڈی ایم سی سنبھالتی ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }