وزیراعظم اور آرمی چیف کا ٹیلی فونک رابطہ فورسز پر حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال

بزدلانہ کارروائیوں سے حکومت، مسلح افواج اورعوام کے حوصلے کمزور نہیں ہو سکتے، نواز شریف

حملوں کے باوجود پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں اور ہر صورت میں ان حالات کا مقابلہ کیا جائے گا، آرمی چیف فوٹو؛فائل

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں گزشتہ روز بنوں جب کہ آرج راولپنڈٰی میں ہونے والے حملے سے متعلق تبادلہ خیال اور موجودہ سیکیورٹی سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے باوجود پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں اور ہر صورت میں ان حالات کا مقابلہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کوسیکیورٹی کے مزید موثراقدامات سے آگاہ بھی کیا۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آراے بازارخودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی فروسزکے جوانوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتےہوئے کہاکہ عوام اورملک کے تحفظ کے لیےجانیں قربان کرنے والوں کی سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے حکومت، مسلح افواج اورعوام کے حوصلے کمزور نہیں ہو سکتے، ملک کو امن کو گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجےمیں 23 اہلکار جاں بحق جب کہ آج راولپنڈی میں آر اے بازار میں پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے۔
Load Next Story