سعودی عرب میں جعلی آب زم زم کی فروخت کے الزام میں 10 افراد گرفتار

گرفتار کئے گئے افراد میں ایک سعودی باشندہ بھی شامل ہے جو فیکٹری کا مالک بتایا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں آبِ زم زم کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے. فوٹو: فائل

سعودی عرب کی پولیس نے جعلی آب زم زم فروخت کرنے کے الزام میں ایک مقامی شہری سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارتِ تجارت و صنعت کے اہلکار مکہ کے علاقے الرصیفہ میں معمول کے معائنے میں مصروف تھے کہ انھوں نے ایک فیکٹری سے 3 افراد کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ آب زم کی کی بوتلوں میں عام پانی بھر رہے تھے، اہلکاروں نے فیکٹری کو سیل کرکے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، گرفتار کئے گئے افراد میں ایک سعودی باشندہ بھی شامل ہے جو فیکٹری کا مالک بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آبِ زم زم کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے، حجاج و معتمرین کے علاوہ بڑی تعداد میں یہاں حصول روزگار کے لئے آنے والے افراد آب زم زم تبرک کے طور پر لے جاتے ہیں تاہم دنیا کے کئی ملکوں میں اس کی فروخت بھی ہوتی ہے۔
Load Next Story