پنجاب اورسندھ میں پانی کا تنازع حل ہو گیا

پنجاب کا پھربڑے بھائی کا کردار، غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی ہوگی۔


طالب فریدی June 17, 2021
سندھ اورپنجاب 3روز میں پانی کا ڈسچارج ٹیبل مرتب کریں گے ،ارسا۔ فوٹو: فائل

سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے اور چوری جیسے سنگین صورتحال پر مشتمل درینہ تنازع حل ہو ہی گیا۔

پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ایک بار پھر ادا کرتے ہوئے سندھ کے اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے واپڈا کے غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی ختم کر دی۔ دونوں صوبوں کی مشاورت سے ارسا واپڈا کے بجائے اب غیر جانبدار مبصرین تعینات کرے گا۔

دونوں صوبوں نے اتفاق رائے سے پانی کے معاملات کو حل کرنے پر رضامند ی ظاہر کرتے ہوئے 3روز میں پانی کا ڈسچارج ٹیبل مرتب کریں گے۔

صوبہ پنجاب اور سندھ کے محکمہ آبپاشی کے نمائندے کسی بھی وقت بیراجوں کا اچانک معائنہ بھی کر سکیں گے اور دنوں صوبوں کے ڈیوٹی پر موجود نمائندے پانی کی آمد اور اخراج کا ریکارڈ فراہم کرنے کے مجاز ہونگے تاکہ صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم اور چوری جیسے سنگین الزامات کا معاملہ بھی ختم ہو سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |