سندھ کے بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا احتجاج کے باعث نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ واپس

محکمہ بلدیات سندھ نے ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام نجی کمپنی کے سپرد کیا تھا۔


ویب ڈیسک June 17, 2021
محکمہ بلدیات سندھ نے ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام نجی کمپنی کے سپرد کیا تھا۔ (فائل فوٹو)

سندھ بھر کے لاکھوں ملازمین کا ڈیٹا نجی کمپنی کو فراہم کرنے کا فیصلہ واپس لےلیا گیا۔

محکمہ بلدیات نے ایک حکم نامے کے ذریعے نجی کمپنی کو بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹامرتب کرنے اور سرکاری معلومات جمع کرنے کا اختیار دیاتھا ۔حکم نامے کے اجراء کے بعد محکمہ بلدیات کے ملازمین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس پر محکمہ بلدیات نے حکم نامہ واپس لے لیا۔

نئے احکامات کے تحت سندھ کی بلدیاتی کونسلز کے ملازمین سرکاری دستاویز ومعلومات نجی کمپنی کو فراہم کرنے کے مجاز نہیں ہونگے ۔ سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مخصوص نجی کمپنی کو بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام تفویض کیاگیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |