کامیڈین رؤف لالہ نے اپنی اور نادیہ خان کے درمیان ناراضگی کی وجہ بتادی

اداکارہ متھیرا بھی مجھ سے ناراض ہیں، رؤف لالہ


ویب ڈیسک June 17, 2021
مجھے معلوم نہیں کہ نادیہ خان کیوں مجھ سے کیوں ہر وقت خفا رہتی ہیں، رؤف لالہ فوٹوفائل

کامیڈین رؤف لالہ نے اپنی اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان کے درمیان ناراضگی کی وجہ بتادی۔

پاکستان کے معروف کامیڈین، مصنف اور پروڈیوسر رؤف لالہ ایک اور مقبول کامیڈین شکیل صدیقی کے ہمراہ نجی چینل کے شو میں شریک ہوئے۔ جہاں شو کے میزبان وسیم بادامی نے رؤف لالہ سے ان کی اور نادیہ خان کے درمیان ناراضی کی وجہ پوچھی تو رؤف لالہ نے پہلے تو کہا مجھے معلوم نہیں کہ نادیہ خان کیوں مجھ سے کیوں ہر وقت خفا رہتی ہیں۔

بعد ازاں میزبان کے اصرار کرنے پر رؤف لالہ نے بتایا کہ ہم لوگ ایک ایوارڈ شو کے لیے ملائشیا گئے تھے جہاں نادیہ خان بھی تھیں اور ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر میری اور نادیہ کے درمیان اَن بَن ہوگئی تھی۔

رؤف لالہ نے قصہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا نادیہ خان مجھے جانتی ہیں اور یہ بھی جانتی ہیں کہ میں کیا کام کرتا ہوں اور میرے بارے میں جانتے ہوئے بھی انہوں نے مجھ سے سوال پوچھا آپ کیا کرتے ہیں؟ نادیہ کے اس سوال پر میں نے کہا میں دروازوں پر رنگ کرتا ہوں۔ اس واقعے کے بعد نادیہ خان مجھ سے خفا رہتی ہیں۔

میزبان وسیم بادامی نے کہا کہ اب اس بات کو اور ناراضگی کو ختم کریں جس پر رؤف لالہ نے کہا میرے دل میں جو تھا میں نے آپ کو بتا دیا۔ اداکارہ متھیرا کے بارے میں بات کرتے ہوئےرؤف لالہ نے کہا یہ بھی مجھ سے ناراض ہیں جس پر وسیم بادامی نے کہا آپ سے خوش کون ہے۔

کامیڈین رؤف لالہ نے اپنی اور متھیرا کی ناراضگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ایک عید شو کے دوران جس کی میزبانی ساحر لودھی کررہے تھے میں نے ساحر لودھی کو اٹھاکے سوئمنگ پول میں پھینک دیا تھا اور سوئمنگ پول کا پانی متھیرا پر آگرا جس کی وجہ سے ان کا میک اپ خراب ہوگیا اور اس لیے یہ بھی مجھ سے خفا ہوگئی تھیں۔ تاہم شکیل صدیقی نے متھیرا کے بارے میں کہا کہ متھیرا دل کی صاف لڑکی ہے۔

واضح رہے کہ رؤف لالہ اور شکیل صدیقی نہ صرف پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں کام کرچکے ہیں بلکہ بھارت میں بھی اپنی کامیڈی سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بناچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔