قومی اسمبلی اجلاس ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 ارکان پر پابندی ختم

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے متعلقہ اراکین اور سیکیورٹی کو آگاہ کر دیا گیا


ویب ڈیسک June 17, 2021
اسپیکر اسد قیصر نے ارکان پر پابندی معاملات کو سلجھانے اور ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے اٹھائی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

اسپیکر قومی اسمبلی نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 ارکان کے قومی اسمبلی کی حدودمیں داخلے پرپابندی ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور نازیبا زبان استعمال کرنے والے 7 ارکان کے قومی اسمبلی کی حدود میں داخلے پرپابندی ختم کر دی ہے۔ اور اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے متعلقہ اراکین اور سیکیورٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان پرکل پابندی لگائی تھی، جن ارکان پر پابندی لگائی گئی تھی ان میں حکومتی ارکان علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم خان شامل تھے، جب کہ اپوزیشن ارکان میں شیخ روحیل اصغر، علی گوہر، چودہری حامد حمید اور آغارفیع اللہ شامل تھے۔

اسپیکر اسد قیصر نے ارکان پر پابندی معاملات کو سلجھانے اور ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے اٹھائی ہے، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے کل سپیکر کو بھیجے گئے مراسلے میں ممبران پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔