روس سے میزائل خریداری پر پیچھے نہیں ہٹیں گے ترکی کا امریکا کو جواب

افغانستان سے امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ترکی کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، رجب اردگان


ویب ڈیسک June 17, 2021
افغانستان سے امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ترکی کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، رجب اردگان فائل : فوٹو

ترک صدر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو روس سے میزائل خریداری کے معاملے پر واضح جواب دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آزربائیجان سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں واضح کردیا ہے کہ ترکی روسی ساختہ میزائل (S-400) کی خریداری کے معاملے پر اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا جب کہ رواں سال کے آخر میں افغانستان سے امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ترکی کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ترکی کا ایس-400 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ
واضح رہے کہ امریکا نے متعدد بار ترکی کو روسی ساختہ جدید ترین میزائل سسٹم ایس-400 خریدنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور پابندیاں بھی عائد کی ہیں تاہم ترکی نے اس معاملے پر دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے امریکی دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جدید ترین میزائل سسٹم ایس-400 کا پہلا تجربہ بھی کیا ہے جو کامیاب رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |